لاہور ( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں عدلیہ کے خلاف بات کرنے پر توہین عدالت اور اداروں کے خلاف بات کرنے پر غداری کا لیبل لگ جاتا ہے، ایک سازشی ٹولہ ملک میں عوامی حکومت کے خلاف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 سال بعد لگ رہا ہے پاکستان عمران خان کی قیادت میں حقیقی طور پر آزاد ہونے جا رہا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی حکومت ملک پر مسلط ہے، آج جمہوریت خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ 80 کی دہائی نہیں کے جس کا جو دل کرے وہ کر لے ۔