اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی/اے پی پی):ایوان بالا نے قومی احتساب (ثانوی) (ترمیمی) بل 2022ء منظور کر لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی احتساب (ثانوی) (ترمیمی) بل 2022ء کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے بل ایوان میں پیش کیا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے منظور کر لیا