بولان ( بیورورپورٹ) مچھ گیتانی سیلابی ریلے نے بچہ سمیت 7افراد کوبہا کر لے گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلہ میں بہہ جانے والے افراد کو پولیس لیویز اور ایف سی کے نوجوانوں نے بروقت ریسکیو کرکے بچالیا۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد بولان کی تفریحی مقام کابوئی میں پکنک مناکر واپس جارہے تھے۔
ریسیکو ذرائع
کےمطابق مچھ متاثرہ افراد گیتانی ندی سے گزرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیلابی ریلے کی بے رحم موجوں نے انہیں بہاکر لے گئی۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق بہہ جانے والے افراد کو زخمی حالت میں مچھ اسپتال ریفر کردیا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ریسیکوذرائع کےمطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ کے لیئے ریفر کر دیا گیا مچھ اسپتال ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے سے زخمی ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔