اسلام آباد۔ (نمائندہ خصوصی /اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کی فصل بوئی، سخت شرائط پر جو معاہدے کئے، کرپشن کے ریکارڈ بنائے، آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کر گئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے، اس جرم کا جواب دینا ہوگا