اسلام آباد۔ (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔
جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 55000کیوسک اور اخراج 54200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد18500 کیوسک اور اخراج18500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29300کیوسک اور اخراج31500کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15000کیوسک اور اخراج 5900کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1398.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1077.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح639.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.013 ملین ایکڑ فٹ ہے۔