لاہور( بیورورپورٹ)قومی ایئرلائن نے مسافروں کو دوران سفر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔مذکورہ فیصلہ وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیاہے۔
اس سلسلے میں قومی ائیرلائن انتظامیہ نے طیاروں میں انٹرنیٹ ڈیوائسز کی تنصیب کیلئے پیشرفت شروع کر دی ہے ۔پی آئی اے حکام نے سسٹم کی تنصیب کے لیے خواہشمند فرموں سے سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔
پی آئی اے کے چودہ اے320 اور دس بوئنگ 777 طیاروں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔