پشاور( بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے رہنماوں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں، تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رہنماو¿ں کو بھتے کی کالز آرہی ہیں تاہم مجھے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔
اسد قیصر نے کہا کہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں تاہم صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہمیں نہیں پتا کیا بات چیت ہورہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج ایف اے آئی کے اختیارات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، انکوائری کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ایف آئی اے کا نہیں، ہمارے اکاونٹ میں 7 لاکھ اور 21 لاکھ روپے آئے ہیں جو قانونی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو آزادی کا جشن منائیں گے اور ملک بھر میں جلسے کریں گے۔