سرینگر( نیٹ نیوز )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع راجوری میں دو اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے Pargalمیں ایک بھارتی فوجی کیمپ کے قریب شہید کیا۔اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر مبینہ حملے میں کم سے کم 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے ۔