حب ( نمائندہ خصوصی) محرم الحرام کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے لسبیلہ پولیس اور ایف سی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ۔
فلیگ مارچ کی قیادت کرنل ایف سی رضا ، ڈی پی او لسبیلہ دوستین دشتی ، اسسٹنٹ کمشنر حب کررہے تھے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ نظر چورنگی سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گیٹرون موڑ پر اختتام پزیر ہوا۔