لاہور ( بیورورپورٹ ) محکمہ موسمیات نے 10 سے 14 اگست کے درمیان کراچی اور سکھر ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے دو سے تین گھنٹے لیٹ ہو سکتی ہیں۔ مسافروں سے التماس ہے کہ اپنا سفر کرنے سے پہلے ریلوے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ موسمی حالات کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہونے کی وجہ سے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔