کابل ( نیٹ نیوز )
امارت اسلامیہ افغانستان کے جید عالمِ دین شیخ رحیم اللہ حقانی کو کابل میں انکے مدرسے میں بم دھماکے میں شہید کردیا گیا۔ انالله واناالیه راجعون
تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے جید عالمِ دین شیخ رحیم اللہ حقانی کو کابل میں انکے مدرسے میں بم دھماکے میں شہید کردیا گیا،
شیخ رحیم اللہ حقانی شہیدؒ پر پاکستان میں بھی مدرسے میں دورانِ درس بم حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔شیخ خوارج کے سخت مخالف تھے اور فکری اور دلائل کے میدان میں خوارج کا خوب مقابلہ کیا اور انھیں سخت شکست سے دو چار کیا۔شیخ جمھوریت کے سخت مخالف تھے اور جب وہ پاکستان میں تھے انھوں نے پاکستان میں بھی جمھوریت کے خلاف سخت بیانات دئے اور جمھوریت کے خلاف فتوے دیے ۔
آپ خلافت کے قائل تھے جمہوریت کو درست نہیں سمجھتے تھے،اللہ تعالیٰ شیخ مفتی رحیم اللہ حقانی شہیدؒ کے درجات بلند فرمائے۔ بے شک شیخ صاحب نے اپنی مسئولیت ادا کردی۔آج کے دور میں ایک مجاہد اور حق گو عالم نہایت ہی زیادہ قیمتی ہیرے کی مانند ہے۔