کراچی( بیورو رپورٹ )
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر انھوں نے ہندو ، مسیحی ، سکھ برادری ، انسانی حقوق اور خواتین کی تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا ،
تقریب میں سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ ، دلیپ کمار کوہستانی اور غیر مسلم ویلفئیر کمیٹی سندھ کے ارکان تشنا پٹیل ، رمیش سنگھ ، دیپک شنکر سونڈا اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی منارٹی ونگ کے سینئر نائب صدر لکشمن مہشوری ، پاکستان ہندو کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر سندھ ہیومین رائٹس کمیشن ، کراچی ہندو پنچائیت ، نیشنل وومن جسٹس اینڈ ہارمنی ، پریم ساگر اور کچھی مہشوری برادری کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری کا اقلیتی دن منانے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل اور اقلیتوں کے تحفظ کے ضامن صرف اور صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں جو نہ صرف اقلیتی برادری کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بلکہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی بھی لیتے ہیں ۔