اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاو¿ن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کرےگا، ن لیگی رہنماو¿ں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماو¿ں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔