کراچی ( نمائندہ خصوصی )شہر قائد میں ڈینگی وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ ضلع شرقی متاثر ہوا۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع شرقی میں 14 کیسز ، ضلع وسطی 6 اور ضلع جنوبی میں بھی 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورنگی، ضلع غربی اور ملیر میں 1,1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں 1463 کیسز رپورٹ جن میں سے 1158 کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔ڈینگی کے مرض سے بچا کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے
لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے۔مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فورا نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچا ممکن ہے۔