گوادر( نمائندہ خصوصی )
رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ھے ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھاکر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے منسلک کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں پسنی ٹو کلگ روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ موصلات اور تعمیرات کے روڈ سیکٹر کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
پسنی ٹو کلگ 44.30کلومیڑ 92 کروڑ روپے کی لاگت تعمیر کی جائے گی اس سڑک کی تعمیر سے ڈوکی،سر دشت ،
کوڑیج سے ہوتے ہوئے کلگ کلانچ جاتا ہے جوکہ پورے کلانچ کو پسنی اور کوسٹل ہائی وے سے ملاتا ہے اس روڈ کی تعمیر یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے اس روڈ سے نہ صرف کلگ بلکہ پورے علاقے کے لوگوں مستفید ہونگیں اس روڈ کی تعمیر سے بے پناہ آسانیاں پیدا ہوں گی روزانہ ہزاروں گاڑیوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی