کراچی ( کرائم رپورٹر ) ضلع وسطی میں پولیس تاجروں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی چند ماہ کے دوران شہزور گینگ اناج مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ کروڑوں روپے کی وارداتیں کرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکا ۔ گذشتہ روز بھی مارکیٹ کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھنے کے بعد دکان کے تالے کاٹ کر ملزمان نے دراز میں رکھی 40 ہزار کی نقدی لوٹی تاہم اس دوران قریب موجود گارڈ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے پر گینگ مزید لوٹ مار کئے بغیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا صدر اناج مارکیٹ نیو کراچی سندھی ہوٹل عبدالصمد میمن کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران ہماری تاجر مارکیٹ کے دکانداروں کی دکانوں کے تالے کاٹ کر شہزور گینگ کے کارندے کروڑوں روپے مالیت کے گھی اور آئل کے کارٹن لوٹ کر فرار ہوچکے ہیں جنکا سراغ لگاکر پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آج علی الصبح بھی مذکورہ گینگ نے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں واقع سندھی ہوٹل اناج مارکیٹ میں قادری ٹریڈرز پر واردات کے دوران مارکیٹ کے چوکیدار کو باندھ کر دکان سے رقم لوٹنے کے بعد واردات کی کوشش کی جسے سیکورٹی گارڈ نے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنادیا صدر اناج مارکیٹ عبدالصمد میمن نے اعلیٰ حکام سے تشویشناک حد تک ایک ہی گینگ کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فوری نوٹس لے کر اسکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔
نے پر گینگ مزید لوٹ مار کئے بغیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا صدر اناج مارکیٹ نیو کراچی سندھی ہوٹل عبدالصمد میمن کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران ہماری تاجر مارکیٹ کے دکانداروں کی دکانوں کے تالے کاٹ کر شہزور گینگ کے کارندے کروڑوں روپے مالیت کے گھی اور آئل کے کارٹن لوٹ کر فرار ہوچکے ہیں جنکا سراغ لگاکر پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آج علی الصبح بھی مذکورہ گینگ نے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں واقع سندھی ہوٹل اناج مارکیٹ میں قادری ٹریڈرز پر واردات کے دوران مارکیٹ کے چوکیدار کو باندھ کر دکان سے رقم لوٹنے کے بعد واردات کی کوشش کی جسے سیکورٹی گارڈ نے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنادیا صدر اناج مارکیٹ عبدالصمد میمن نے اعلیٰ حکام سے تشویشناک حد تک ایک ہی گینگ کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فوری نوٹس لے کر اسکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔