گلگت ( نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملے میں شھادت کا رتبہ پانے والے پاک آرمی کے جوان, سپاہی سجاد شہید کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں
فورس کمانڈر گلگت بلتستان،
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان, ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی، چیف سیکرٹری، انسپیکٹر جنرل آف پولیس سمیت دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے طاؤس یاسین، ضلع غذر روانہ کر دیاگیا، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا جائے گا۔