کراچی (کامرس رپورٹر ) ارشد ندیم فخر پاکستان ہیںکامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر انہوں نے پورے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔ صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب میں کنزیومر آئیکون ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ بات کیپ کے چیئرمین کوکب اقبال نےارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے ان کو گمراہی کے راستے سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبائی اور وفاقی سطح پر کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ا پنی کمپنیوں میں کھلاڑیوں کوجاب کی بھی آفر دیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے فروغ سے ہی پاکستان کا نام روشن ہوگا ۔ کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر چوائس ایوارڈ جو کہ پاکستان کا معتبر ایوارڈ شمار کیا جاتا ہے اور مختلف برانڈز اور سروسزپروائیڈرزمیں بے حد مقبول ہے ۔ اس سال ایوارڈ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف شبہ جات میں خدمات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کےلیئے ان کوایوارڈ سےنوازاجائےگا اور یہ سلسلہ آئندہ سالوں میں بھی جاری رہے گا۔
کو کب اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈ یا میڈل ہر شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے اطراف میں دینا ممکن نظر نہیں آتا اس لیے کیپ کی جانب سے میڈل اور ایوارڈ دینے کا اعلان یقینا ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین انٹرپینورکی حوصلہ افزائی کے لئے بھی کنزیومرچوائس ایوارڈدیئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ اپنے گھروں سے آن لائن کام کر رہی ہے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں وہ اپنے گھروالوں کو فنائنشلی سپورٹ کر سکیں۔ اب وقت کی ضرورت ہے کہ گھر کا ہر فرد معاشی ضرورت کے پیش نظر مختلف ہنر سیکھےاور اپنے خاندان کو معاشی بدحالی سے بچائے۔