کراچی ( کرائم رپورٹر)
کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمرکا استعمال کیا گیا تفصیلات کے مطابق
کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، اس کا انتظام سندھ پولیس کے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے تناظر میں میڈیا چینلز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہیلی کیم اور ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی تھی۔ سندھ پولیس کی جانب سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے تعاون سے اینٹی ڈرون جیمر نصب کیا گیا تھا جو مرکزی جلوس کے روٹ کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہیلی کیم یا ڈرون کیمرے کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نےکہا کہ امن و امان کی موجودہ صورت حال اورخطرے کے پیش نظر ڈرون استعمال کرنے پر پابندی ہے اور اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔