اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے گھر چھاپے کے دعویٰ کی تردید کردی اور اسے پراپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دے دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے "اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔”