کراچی( بیورو رپورٹ )ایڈمنسٹریٹر کراچی مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کادورہ کیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پرمحرم الحرام سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سی پی او کا بھی دورہ کیا ۔محرم الحرام کی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے 9 اور 10محرم کے جلوسوں کے مرکزی روٹس،داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ اور پولیس ڈپلائمنٹ سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ اطراف کے سڑکوں اور علاقوں کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محرم الحرام کے جلوس کے لئے کئے گئے فول پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔