اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا نواسہ رسول نے اپنے خاندان اور ساتھیوں کی اسلام کی بقا کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دے کر حق وصداقت کا علم سربلند کیا تھا آج کی دنیا میں بسنے والی تمام قومیں حضرت امام حسین علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کر کے یزید سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔
سابق صدر نے کہا مولائے کائنات نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا جبکہ آپ کی ہمشیرہ حضرت بی بی زینب علیہ سلام نے صبر اور برداشت کے زریں اصول قائم کیئے۔ آصف علی زرداری نے کہاپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت حسینیت پر یقین رکھتی ہے جس نے خالی ہاتھ وقت کی یزیدیت کا صبر اور برداشت سے مقابلہ کیا اور وقت کے یزیدوں کوشکست دی ہے ، آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن شہادت ہماری منزل ہے کہ اصول پر ثابت قدم ہیں اور صبر اور برداشت کے نظریہ پر عمل پیرا ہے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان عناصر کی مزاحمت کرتی رہے گی جو اپنی سوچ کو طاقت کے بل بوطے عوام پر مسلط کرنے کیلئے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔