کراچی( بیورو رپورٹ ) وزیرِ توانائی سندھ امتیازاحمدشیخ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پیرکوجاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہاکہ فوج نے ہر مشکل وقت میں جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کو بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر افسردہ ہے۔شہدا کے لیے منفی مہم چلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری غیر ملکی آقاﺅں کے اشارے پر انتشار پھیلا رہے ہیں۔مذموم مقاصد کے لیے نوجوانوں کے ذہنوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔قوم نے عمران خان کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔