سکھر( نمائندہ خصوصی )روہڑی کے پانچ سو سالہ تاریخی ضریح اقدس جلوس میں دم گھنٹے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق روہڑی کے تاریخی اور قدیم ضریح اقدس کا ماتمی جلوس روایتی طور پر برآمد ہوا، جس میں ملک بھر سے عزاداران حسین کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔منڈو کھبڑ سے شروع ہونے والے تاریخی جلوس میں ضریح اقدس کے علاوہ دیگر تعزیئے، علم پاک اور ذوالجناح بھی شامل تھے۔جلوس کا اہم رکن شمع گل ادا کیا جارہا تھا
ضریح اقدس کو پرسہ دینے کی کوشش میں متعدد افراد گرمی اور حبس کے باعث چھ افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد بھگڈر بھی مچ گئی، جلوس کی سیکیورٹی پر مامور اسکاٹ اور دیگر امدادی رضاکاروں نے جاں بمشکل حالات پر قابو پایا اور جاں بحق وزخمیوں کو سکھر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔بڑی تعداد میں زخمیوں کے پیش نظر سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اوراضافی عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق چھ میں سے تین افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سکھر کا رہائشی حسن پٹھان، کشمور کا رہائشی دلشیر اور ہالانی سے تعلق رکھنے والا منصور شامل ہے۔