لاہور(نمائندہ خصوصی ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے،شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین کی ثابت قدمی اور لازوال قربانی ہمارا ورثہ ہے،ہمیں سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کے محرم کی حرمت برقرار رکھنی ہے۔انہوں نے کہاکہ علما ءماہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔