اسلام آباد( نمائندہ خصوصی / نیٹ نیوز )
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ریاستی اداروں اور کے سربراہان کے خلاف عوام اشتعال کرنےپر بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے بعد اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ سےگرفتار کر لیا تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ریاستی اداروں اور کے سربراہان کے خلاف عوام اشتعال کرنےپر بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے بعد اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ سےگرفتار کر لیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں سوار افراد نے اغوا کیا ہے۔اس سے قبل مراد سعید کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا شہباز گل کا شمار تحریکِ انصاف کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ میڈیا پر اپنے پارٹی مؤقف کو پیش کرتے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے پیر کواے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران بیان دیا تھا جسے بعض حلقوں کی جانب سے فوج مخالف اوراشتعال انگیز بیان قرار دیا جا رہا تھا۔
پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے شہباز گل کے اس بیان کے بعد ملک میں اے آر وائی کی نشریات معطل کر دیں تھیں۔
تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے شہباز گل کی گرفتاری کو پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا ‘عظیم امریکی منصوبہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان میں سویلین ڈکٹیٹر امپورٹڈ حکومت کی کارروائی ہےخیال رہے کہ امریکہ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاریوں موسم شروع ہو چکا ہے