کراچی( بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اراکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی،صداقت حسین، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید شبیہ الحسن کے ہمراہ 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی مجلس کے عہددار نے وفاقی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے۔ ایڈمنسٹرٹر میونسپل کمشنر انتظامیہ بلدیہ غربی اور تمام یوٹلیٹی سروسز اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کی کار کردگی کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ جس طرح انتظامیہ بلدیہ غربی نے امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں میں صفائی ستھرائی، پیور بلاکس کی تنصیب،نکاسی آب کی صورتحال اور روشنی کی فراہمی کے انتظامات کیئے وہ قابل ستائش عمل ہے
اس موقع پر وفاقی وزیر نے تنظیم عزاداری پاکستان کے عہددار،منتظمین اما م بارگاہوں اور جلوس کمیٹیوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی یکساں بنیادوں پر کی جارہی ہے بلاتفریق وسائل کی فراہمی سے ہی معاشرہ میں بہتری لائی جاسکتی ہے وفاقی وزیر نے اراکین اسمبلی اور ایڈمنسٹر یٹر کے ہمراہ مرکزی جلوس کی گذرگاہوں میں روشنی کی فراہمی اور انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر اور انکی ٹیم نے جس طر ح عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاوہ انتہائی قابل تعریف ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے محدود وسائل کے باوجود آپ کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھی برسات کی وجہ سے بلدیاتی مسائل بڑھنے کے باوجود محرم الحرام کے انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے منتظمین اور اراکین صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ہی آج ہم عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔