کابل ( نیٹ نیوز )
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔
مرنے والے دیگر 2 ٹی ٹی پی کمانڈرز میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی کے ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور 2 کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے علاقے پکتیکا میں آئی ای ڈی کا نشانہ بنے۔