لاہور( بیورورپورٹ )چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پنجاب کے ضلع جھنگ میں پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ پاور پلانٹ کی 810میگا واٹ کی دو گیس ٹربائنز پرکامیابی سے شروع کر دیں ۔پی ٹی پی ایل نے کہاہم نے 810 میگاواٹ صلاحیت کی دو آر ایل این جی پر مبنی گیس ٹربائنز سے سیمپلسائیکل کمرشل آپریشنز شروع کیے ہیں۔ کمبائنڈ سائیکل کمرشل آپریشنز کے لیے 443 میگاواٹ کی سٹیم ٹربائن پر کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔
سی ایم ای سی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ایم ای سی نے ای پی سی کنٹریکٹر کے طور پر اس پراجیکٹ کو انجام دیا۔ پی ٹی پی ایل نے دو گیس ٹربائن کو چلانے کے لیے سی ایم ای سی کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں جب تک کہ سٹیم ٹربائن کو کمرشل آپریشنز میں نہیں ڈالا جاتا جس کے بعد دونوں فریق مشترکہ سائیکل آپریشنز کو بھی شامل کرنے کے لیے معاہدے کی تجدید کریں گے۔اہلکار نے بتایا کہ سٹیم یونٹ پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے لیکن بوائلر کی کیمیائی صفائی سمیت پیچیدہ پری کمیشننگ طریق کار کی وجہ سے کمرشل آپریشنز میں مزید چھ ماہ لگیں گے۔ پلانٹ کی کل کمبائنڈ سائیکل کی گنجائش 1242 میگاواٹ ہے۔