اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 644کیسز رپورٹ ہوئے ، وباءکے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 644 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 170 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار 201 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک ک±ل 2 کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار 192 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔