لاہور( بیورورپورٹ )وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریارنے ملاقات کی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلیم بریار اور صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے،پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی،عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں،آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جلد سیالکوٹ کا دورہ کروں گا۔