کراچی ( کورٹ رپورٹر)
ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی کارروائی کے نتیجے میں عدالت سے قرار دیا گیا اشتہاری ملزم شکیل احمد ولد غلام قادر کو گرفتارکر لیا گیاتفصیلات کے مطابق
ڈائریکٹر ایف آئی اے، سندھ زون 1 جناب عامر فاروقی صاحب کی ہدایات پر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے مفروران، کورٹ مفروران و دیگر کی گرفتاری کےلئے افسران کی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ،ایف آر نمبر 03/2010 زیر دفعہ 420, 468, 471, 109 تعزیرات پاکستان
میں ماخوذہ ملزم شکیل احمد ولد غلام قادر کو گرفتار کیا۔زرائع کے مطابق ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد گزشتہ بارہ سالوں سے روپوش تھا۔گرفتار مذکورہ ملزم کو آج ریمانڈ کے مقصد کے لئے عدالت میں پیش کیا جاۓگا۔