کراچی کو تمباکو سے پاک بنانے کے لئے کمشنر کراچی، نیشنل ہیلتھ سروسز اور ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت (لیٹر آف انٹینٹ) پر دستخط ۔
کراچی (بیورورپورٹ )کمشنر کراچی، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن-HRYO کے درمیان آنے والی نسل کو تمباکو کی لعنت سے بچانے اور کراچی کو تمباکوسے پاک ( سموک فری )بنانے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت نوجوانوں کے تعاون سے شہر کو تمباکو سے پاک بنانے کے لیے آگاہی مہم چلائے گی۔ کمشنر آفس کی جانب سے عابد قمر شیخ اسسٹنٹ کمشنر جنرل ، ڈاکٹر منہاج السراج پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور حمزہ ذوالفقار نائب صدر ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے اور اس بات کا عزم کیا گیا ہے مل کر کراچی کو تمباکو(سموک )سے پاک بنایا جائے گا۔ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔