کراچی( بیورو رپورٹ ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنمااور سابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے، وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم ہمیشہ مظلوموں کیساتھ کھڑی رہی ہے، مردم شماری میں ایم کیو ایم کو نقصان پہنچایا گیا، بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کی سرکاری نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے، ایم کیو ایم کراچی سمیت پورے سندھ کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے،
ایم کیو ایم سے جو لوگ چلے گئے تھے آج وہ واپس آرہے ہیں، ایم کیو ایم کو چھوڑنے والوں کی سیاست صفر ہے۔انہوں نے کہاکہ مصنوعی مذہبی، سیاسی جماعتیں بنا کر راستہ روکنے کی کوشش کی جاتی ہے، وفاق اور صوبائی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، ہم 40 فیصد کوٹے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔