کراچی(بیورو رپورٹ ) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کی حضرت لعل شہبار قلندر کے مزار پر حاضری دی اور صوبے و ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا بھی کی ، آغا سراج خان دررانی نے مستحق افراد میں لنگر بھی تقسیم کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سندھ صوفیا اور اولیائے کرام کی سرزمین ہے،صوبہ سندھ میں ان کے عمل و کردار کے باعث اسلام پھیلا۔آغا سراج خان درانی نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ محبت ،اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیا،قائم مقام گورنر نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر باقاعدگی کے ساتھ حاضری دیتا ہوں اور جب بھی کسی پریشانی میں ہوتا ہوں یہاں دعا مانگنے آجاتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے شہید بی بی نے یہی تلقین کی تھی کہ سکون چا ہیے تو مزارات پر جایا کرو۔