لندن( نیٹ نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے ڈالر کی قیمت نیچے آنے سے متعلق کہاہے کہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات اچھی رہی۔ڈالر کی قیمت نیچے آنے پر صحافیوں کی جانب سے نواز شریف کو مبارکباد پیش کی گئی
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کی برکت چاہیے ہم تو گناہ گار لوگ ہیں، ان شاءاللہ ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انا کے پہاڑ پر بیٹھ کر سب کو چور اور ڈاکو کہنے والے ڈیکلیئرڈ صادق اور امین کا قوم محاسبہ کرے گی حکومت اور تمام اتحاد ی جماعتوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حمزہ نے کہا تھا کہ آنے والا الیکشن اپنے وقت پر 2023 میں ہوگا اور مجھے پوری امید ہے اس میں مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت نواز شریف خود کریں گے۔