اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے ،فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے،پاک فوج نے ہرآفت ،مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔
انپے بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے تاہم فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔