اسلام آباد( نمائندہ خصوصی نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد میں آنے ہی کارکنوں سے خطاب اور حکومت کے دھمکی دے کر دھرنا اور لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیااس سے قبل حکومت نے اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا تھا تفصیلات مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو نئے انتخابات کا اعلان کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دے دیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ الیکشن کے اعلان تک اسلام آباد میں بیٹھیں گے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیکھا کہ یہ لوگ ملک کو انتشار کی جانب لے کر جا رہے ہیں، یہ لوگ فوج اور پولیس سے ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں لیکن یہ پولیس بھی ہماری ہے اور عوام بھی ہماری ہے، ہم ملک کو تقسیم کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کو بنانے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو 6 روز دے رہا ہوں، اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کو ساتھ لیکر دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد جناح ایونیو سے بنی گالہ کے لیے روانہ ہو گئے جبکہ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جناح ایونیو سے روانہ ہو گئے۔