اسلام آباد(بیورورپورٹ)
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں5سالہ بچی سمیت 24فلسطینوں کی شہادت اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر استثنیٰ اور بربریت کی کوئی شناخت ہوتی تو وہ فلسطین ہوتا، جس نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر فسلطینوں کو نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔