واشنگٹن( نیٹ نیوز )
عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو گیا، قیمت 93 ڈالر 15 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔عالمی منڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل ساڑھے 3 ڈالر سستا ہوگیا، پانچ ماہ کے دوران یہ خام تیل کی نئی کم ترین قیمت ہے، 8 روز میں خام تیل ساڑھے 16 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 29 جولائی کو خام تیل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے زائد تھی جو کم ہوکر اب 93 ڈالر 15 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق عالمی معاشی سست روی تیل کی طلب کو کم کر رہی ہے جس کے باعث قیمتیں چھ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہیں۔