راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونےوالے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف راولپنڈی میں دونوں شہدا کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، عظیم قربانیوں پراپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتناشکریہ اداکریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارافرض ہے، ہم ہمیشہ کےلئے شہداءکے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے ذمہ دارہیں۔