راولپنڈی (نمائندہ خصوصی/اے پی پی):پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے الزامات پر سزا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسے جابرانہ حربے کشمیری عوام کے غیر قانونی بھارتی قبضہ کے خلاف ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کیلئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں