کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی اور ملیر میں وزیر بلدیات کے سیاسی دورے بھی بلدیاتی اداروں کو متحرک نہ کر سکے،صفائی وستھرائی کی صورتحال جوں کی توں،کچرے اور غلاظت کے ڈھیر تاحال موجود، مخصوص سڑکوں پر جھاڑو دے کر ناصر حسین کو رام کر لیا،ناقص کارکردگی دیکھانے والے آفسر اور نہ کسی عملے کو معطل کیا گیا،اب ہو گا
کراچی صاف بیانات تک محدود ہو کر رہ گیاتفصیلات کے مطابق شہر قائد کے بیشتر علاقے گندگی و غلاظت کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں جبکہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین کے ضلع ملیر اور کورنگی کے سیاسی دورے بھی نمائشی ثابت ہورہے ہیں ـ
دونوں اضلاع میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی نا گفتبہ ہے ـ وزیر بلدیات کی جانب سے گھر گھر کچرا وصول کرنے کا اور سڑکوں پر جھاڑو لگانے کاسلسلہ مخصوص علاقوں اور سڑکوں تک محدود ہے ـ ناصر حسین شاہ کا اب ہو گا کراچی صاف مہم بھی بلدیاتی اداروں نے ناکام بنا دی ہے ـ
ضلع کورنگی ماڈل زون کی تینوں مرکزی سڑکیں مرحوم اعظم علی، لیاقت علی، ہاشم رضا، ملیر سٹی تا سعودآباد کھنڈرات اور گندگی و غلاظت کا منظر پیش کر رہی ہیں ـ بکراپیڑی سے میمن گوٹھ جانے والی سڑک سے گزرنا شہریوں کیلئے محال ہے تاہم وزیر بلدیات کے سیاسی دورے بھی بلدیاتی اداروں کو متحرک نہ کر سکے ہیں ـ وزیر بلدیات کے دورہ کے بعد آفسران ٹھنڈی مشینوں اور عملہ غائب ہو گیا ـ
مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کار میرٹ پر لگائے جائیں سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے آفسران شہریوں کے مسائل میں اضافہ کرنے کا سبب بنے ہوئے ہیں ـ وزیر بلدیات کا شہریوں سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہ ہو سکا ہے اور بیانات سیاسی ثابت ہوئےـ مکینوں کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی اور ملیر کے رہائشیوں کی زندگیاں گندگی، غلاظت اور کھنڈرات کا منظر پیشں کرنے والی سڑکوں سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ـ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے ترقیاتی و صفائی ستھرائی کا فنڈ ہڑپ کرنے والوں کو جب تک نشان عبرت نہیں بنایا جاتا جب تک شہریوں کو مشکلات سے چھٹکارا ملنا خوابی باتیں اور فوٹو سیشن ہے ـ