اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنماءفوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اورنیاالیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں، راناثناءاور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں ،موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے ،معیشت تباہ ہورہی ہے،طاقتور حلقے صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں ،امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی فوادچوہدری نے کہا کہ راناثناءاور لطیف کھوسہ اپنی پارٹیوں کی پالیسی دینے کی پوزیشن میں نہیں اگر اسمبلیوں کی تحلیل چاہتے ہیں تو بیان شہبازشریف کی طرف سے آنا چاہئے اسمبلیوں کی تحلیل ایک فریم ورک کاحصہ ہوسکتاہے جس میں کچھ ڈیمانڈہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی تحلیل اور نیا الیکشن کمیشن ہمارے مطالبات ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عمل ہوتا ہے تو پھر ہم بھی اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں صوبائی اسمبلیاں رکھناالیکشن کمیشن کے دھاندلی کے پروگرام کو روکنے کیلئے ہے ،راناثنااللہ اورلطیف کھوسہ نے غیرسنجیدہ بات کی ہے ،شہبازشریف اور آصف زرداری کی جانب سے تجویز آنی چاہئے تھی۔فوادچوہدری نے کہا کہ نظام ایسے نہیں چل سکتا نظام کو آخری دھکا دینے کیلئے ہم تیار ہیں اسلام آبادمیں بڑے اجتماع کیلئے آئندہ 48گھنٹے میں ہم اعلان کرینگے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا موجودہ حکومت کوایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے موجودہ حالات میں حکومت سے مسئلہ نہیں لیکن معیشت تباہ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے ہمارے پاس ہیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ملک کیلئے بہترہوگا ہماری اسٹریٹیجی جلد سامنے آجائےگی طاقتور حلقے بھی صورتحال دیکھ لیں اور ہمیں دیوارسے نہ لگائیں الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کو رد کیا اور شیڈول کا اعلان کر دیا، امید ہے عدالت الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کو روک دے گی۔