اسلام آباد (بیورورپورٹ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 673نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 20ہزار 735ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی ایک سو انہتر مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔