اسلام آباد۔(نیٹ نیوز/اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئرحریت رہنما محمد یاسین ملک کو بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر عمر قید کی سزا سنانے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو غیرمنصفانہ سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کی آواز کو کبھی خاموش نہیں کرسکتا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ ان کی منصفانہ جدوجہد میں ہرممکن تعاون جاری رکھے گا