اسلام آباد۔ (نیٹ نیوز/اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج بھارتی جمہوریت اور اس کے نظام انصاف کیلئے ایک سیاہ دن ہے۔کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو جسمانی طور پر قید کر سکتا ہے لیکن آزادی کے جس تصور کی وہ علامت ہیں اسے قید نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہادر حریت پسند کو عمر قید سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو مہمیز ملے گی