اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف (آج) جمعہ کو یوم استحصال منایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا کو بتایاکہ 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر مںں بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے،بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں نو لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں،مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری لیڈرشپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے،بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف (آج) جمعہ کو یوم استحصال منایا جائے گا۔