کراچی (کامرس رپورٹر)
حکومتی اقدامات انٹربینک میں ڈالر سستا، 228 روپے 80 پیسے پر بندہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 226 روپے کا ہوگیا ,انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ریورس گئیر لگ گیا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 227 روپے پر آگیا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9 روپے 58 پیسے کمی آئی جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 226 روپے کا ہوگیا,چند روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔
اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے تک جا پہنچی تھی۔