لاڑکانہ ,(رپورٹ عاشق خان)بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید پائلٹ میجر سعید تنیو کا پاکستانی پرچم میں لپٹا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا
جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سلامی دیتے ہوئےپورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی قبل ازیں شہید پائلٹ کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گھر لیجایا گیا جہاں اہل خانہ نے آخری دیدار کیا، شہید کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، عسکری و سول سوسائٹی ممبران کے علاوہ ایس ایس پی اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید پائلٹ کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی
جس کے بعد پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی، دوسری جانب پنو عاقل چھاؤنی سے 16 ڈویژن 5 کور کے برگیڈیئر اویس اور لیفٹننٹ کرنل عمر نے شہید کی قبر پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے جس کے بعد شہید کی کیپ ودیگر سامان ان کے والد کے حوالے کیا گیا